اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے مجھے ایک ایسے ادارے سے جس کا نام دارالقرآن اکیڈمی ہے جوڑ دیا میں نے اپنی تجوید کو درست کرنے اور قرآن مجید کو صحیح طریقے سے پڑھنے کے لئے بہت کوشش کی پھر میری ایک دوست نے مجھے دارالقرآن اکیڈمی کے بارے میں بتایا اور مجھے اس میں ایڈ کروا دیا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے مجھے اتنے اچھے اساتذہ سے قرآن کریم پڑھنے اور سمجھنے کا موقع دیا تمام اساتذہ اور ایڈمن کی محنت اور محبت سے ناصرف قرآن کو صحیح پڑھنے بلکہ تجوید کورس اور تفسیر کو سمجھنے میں آسانی ہوئ ،،تمام اساتذہ اور ایڈمن نہ صرف تجربہ کار ہیں بلکے جدید علماء کرام کی تحقیق کے مطابق نصاب پڑھا رہے ہیں یہ سب اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہی ممکن ہوا ،،میں تو دن میں دو سے تین کلاسس لیتی ہوں اور جس دن کلاس رہ جائے اس دن دل بار بار کہتا ہے آج کلاس نہیں لی میں تو دارالقرآن اکیڈمی کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جہاں مجھے فی سبیل اللہ اتنا سب کچھ پڑھایا جاتا ہے ،،محبت کے ساتھ ،،اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ اور ایڈمن کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
روداد بقلم بند ساریہ ارشد